|  اپنا صفحہ |  ہم کون ہیں  ہم سے رابطہ کیجیے۔   |

انجمنِ صوفی نفسیات کے بارے میں


ہم کون ہیں

انجمن صوفی نفسیات قومی، نسلی، قومیتی اور مذہبی پس منا ظر سے تعلق رکھنے والے بے شمار افراد پر مشتمل ادارہ ہے۔ یہ وہ افراد ہیں جن میں جاننے کا ذوق و شوق اور خصوصاً روحانی اقلیم میں سیکھنے کی خواہش بھر پور طریقے سے نمایاں ہوتی ہے۔ سچائی کی تلاش نے ہم اعانتی پیشوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو جو اپنی اپنی انفرادی حیثیت میں بر سرِکار ہیں، حضرت صلاح الدین علی نادر عنقا پیر مکتب اویسی شاہ مقصودی، اسکول برائے اسلامی تصوف کی تعلیمات کو دریافت کرنے کی طرف راغب کیا۔

حضرت پیر کی تعلیمات صوفی نفسیات پر مشتمل ہیں جنکی جھلک انجمن صوفی نفسیات کے مجلہ کے عنوان "تصوف، سائنس اور روح" ہی سے ظاہر ہے۔ ہم میں سے جو افراد ان سے تفویض علم حاصل کرنے میں خوش قسمت رہے ہیں، انہوں نے اپنے قلب و روح میں گہری مثبت تبدیلیاں محسوس کیں جو ہمارے خیالات، جذبات اور برتاؤ میں منعکس ہوئیں۔ ہم نے سیکھا کہ ڈر خوف سے مبرا محبت سے لبریز زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ ہم میں سے ہر ایک نے اپنی ذات میں ذاتی تخلیقی ہنر مندی کو دریافت اور توانا کیا۔ ہم نے وہ کچھ سیکھا جو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا اور ابھی تک سیکھ رہے ہیں۔

قدرتاً اپنے کلائینٹس اور مریضوں سے جو سیکھا تھا ان مفید طریقوں اور تراکیب کو ہم نے آپس میں بانٹنا شروع کیا۔ ان تعلیمات کو وسیع تر سامعین میں تبادلہ کرنے کی غرض سے ۱۹۹۶ میں ماہرانِ طب، نفسیات دانوں اور معالجین کے ایک چھوٹے سے حلقے نے جسے بذاتِ خود مثبت ذاتی تبدیلیوں اور دوسروں کو اپنی پیشہ ورانہ زندگیوں میں ان تعلیمات کو آزمانے کا شرف ہوا، انجمنِ صوفی کی بنیاد رکھی۔

ہمارا مقصد

انجمن صوفی نفسیات کا بنیادی مقصد تعلیمی ہے۔ یعنی حضرت صلاح الدین علی نادر عنقا پیر اویسی کی وسیع ترین ترقیاتی علم و دانش اور تراکیب کو دوسروں تک پہنچایا جا سکے تاکہ جو لوگ سنجیدگی سے علم کے متلاشی ہیں وہ اپنی بھر پور قوت و استعداد حاصل کر کے ایک پر سکون، پر امن اور ہم آہنگ معاشرے کی تشکیل میں مدد دے سکیں۔ اسی مقصد کے لئے مطبوعات، تحقیقات، ورکشاپ، ملاقاتیں، اعتکافات اور اجلاس کا انجمن صوفی نفسیات کی جانب سے اجراء و انعقاد کیا جاتا ہے۔

رکنیت ان سب کے لئے کھلی ہے جو ادارے میں شرکت کے خواہاں ہوں۔

انجمن صوفی نفسیات ایک غیر منافع اندوز، ٹیکس سے مبرا 501 (C3) رفاہی ادارہ ہے جو رضا کاروں پر مشتمل ہے۔ کسی بھی شخص کو ادارے میں اپنی خدمات ادا کرنے پر کوئی معاوضہ نہیں دیا جاتا۔

ہم سے رابطہ کیجیے۔

Website:  www.sufipsychology.org

E-mail Address:  sufipsy@att.net

Mailing Address:  9965 Horn Road, Suite C, Sacramento, CA 95827

Telephone:  US 1-916-368-5530

Fax:  US 1-916-923-1201


واپس اوپر جائیے۔ |  اپنا صفحہ  |

©2010 Sufi Psychology Association. All rights reserved.

 
ایس پی اے کے بارے میں
 
صوفی نفسیات
 
صوفی نفسیاتی علاج
 
تمرکز
 
اجلاس
 
محافلِ اعتکاف
 
مجلّۂ انجمنِ صوفی نفسیات: عرفان: روح کا علم
 
مطالعے کے لیے خصوصی سفارشات
 
رکن بننے کے لیے
 
Memorial Research Paper Contest
اپنا صفحہ
MTO WEBSITE