| اپنا صفحہ | ہم سے رابطہ کیجیے۔ |محافلِ اعتکاف:
|
محبوب کی یاد روح کی زندگی کا تارِ نفس ہے۔ حضرت نادر عنقا جناب پیر اویسی۔
تمرکز یعنی صوفی مراقبہ۔ محافل اعتکافات کے شفا بخش تجربات کا انعقاد ہر سال چار مرتبہ کسی پرسکون اور قدرتی حسن سے مالا مال مقام پر کیا جاتا ہے۔ روز مرہ زندگی کے شور و غل، غاؤ غوغا اور افراتفری سے نجات اور سکون دلانے کے علاوہ یہ محافل فرد کو قدرتی دنیا سے دوبارہ قریب لانے اور اپنی ذات میں مخفی ذرائع کی دریافت میں مدد دیتی ہیں۔ اعتکاف کی محفل میں شریک ہونے کا مطلب خود اپنی ذات کو محسوس کرنا ہے۔ ان کا انعقاد زیادہ تر کیلی فورنیا کے شہر سن فرانسسکو کے شمال میں واقع میرن کاؤنٹی میں ایک قدیم عمارت میں ہوتا ہے۔ تمام کھانے "گھر کے پکے کھانوں" کی طرح موقع پر ہی تیار کئے جاتے ہیں اور مزیدار اور غذائیت سے پر ہونے کے ساتھ ساتھ مقدار میں بھی وافر ہوتے ہیں۔ سونے کے لئے وسیع کمروں میں سنگل بیڈ بمعہ تکیہ چادرلحاف فراہم کئے جاتے ہیں۔ مئی ۲۰۱۰ کے اوائل میں کچھ محافل اعتکاف آئینز (IONS) کی جائے اعتکاف جو کیلیفورنیا کے شہر پٹالوما کے جنوب میں واقع ہے میں سنگل، ڈبل اور جوڑوں کے لئے بھی کمرے بمعہ مشترکہ غسل خانہ کا بھی پہلے سے اہتمام کیا جا سکتا ہے۔ محافل اعتکاف کا انعقاد انگریزی زبان میں کیا جاتا ہے۔ تمام شرکاء کی عمر ۱۸ سال اور اس سے زائد ہونی ضروری ہے۔ شراب اور نشہ آور اشیاء کا استعمال ممنوع ہے۔ علاوہ ازیں، ریڈیو، ٹی وی، کمپیوٹرز، موبائیل فون وغیرہ بھی لانے کی اجازت نہیں ہے۔ موازنہ طاقتور، توانائی متوازن کرنے والی، سُست رفتار مشقیں فطرت حسن فطرت کی کھوج و تلاش۔ تنفس گہرا، سُست، توانائی کا بحالی کار اور کایا پلٹ کرنے والا مراقبہ ذہن کو پُرسکون کرنا، اثرپذیری کی حالت حاصل کرنا شاعری عظیم صوفی بزرگوں کی مشہور نظموں کی سماعت خود اکتشافی مشقیں عادی نمونوں سے آگے اندرونی جوہر کی جانب تحرّک ذکر روح کی شفا اور صفائی کے لیے ذکر محافل اعتکاف کے اسپانسر۔ وے فائنڈر انکارپوریٹِڈ۔ کارپوریٹ اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے پروگرام۔
جولائی ۳۰ تا اگست ۱، ۲۰۱۰ اکتوبر ۲۲ تا ۲۴، ۲۰۱۰ فروری ۱۸ تا ۲۰، ۲۰۱۰ مئی ۱۹ تا ۲۷، ۲۰۱۰ جولائی ۱۴ تا ۲۲، ۲۰۱۰ اکتوبر ۱۴ تا ۲۲، ۲۰۱۰ >>اعتکاف رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ کیجیے۔ رجسٹریشن فیس میں ٹیوشن فیس، دو راتوں کا قیام بمعہ پر ذائقہ اور لذیذ کھانے شامل ہیں۔ شرح فیس امریکی ڈالر ۳۱۵ ہے بشرطیہ محفلِ اعتکاف شروع ہونے سے تین ہفتے قبل پیشگی ادا کر دی جائے۔ بصورتِ دیگر یعنی تین ہفتوں سے کم عرصہ میں ادائیگی کرنے پر فیس ۳۵۰ امریکی ڈالر فی کس ہے۔ جو کل وقتی طلباء مالی مدد کے خواستگار ہیں وہ نیم وظیفہ کے لئے درخواست کر سکتے ہیں۔ LMFT اور (PCE#1172) CEU 14 LCSW تک حاصل کر سکتے ہیں۔.
محبت بھاری سے بھاری بوجھ کو بھی ہلکا بنا دیتی ہے۔ المقدسی۔ | واپس اوپر جائیے۔ | اپنا صفحہ |