banner sprouts

 

 

group movement

 

 

تمرکز

تمرکز صوفی مراقبے کی مشق ہے، جس کے اہداف اور نتائج مغرب میں 'مراقبے' کے نام سے کی جانے والی مشقوں سے مختلف ہیں۔ تمرکز کی مشقیں نظم و ضبط اور کوشش چاہتی ہیں۔ یہ مشقیں ہوشیار کرنے والی، مصروف رکھنے والی اور مضبوط مثبت نتائج پیدا کرنے والی ہیں، یہاں تک کہ ابتدائی عمل درآمد کننگان کے لیے بھی۔

عملی فائدے مند تکنیکیں، توجّہ اور پُرسکون ذہن تخلیق کرتی ہیں جو کسی کو سکون و اطمینان کی آرام دہ جگہ تک پہنچانے کے قابل بناتی ہیں۔ یہ مشقیں ہمارے وجود کے سب سے گہرے روحانی عناصر کے ساتھ دوبارہ رابطہ پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی بھی کرتی ہیں۔ مراقبے کی تکنیکوں پرعمل کی پابندی جسم، ذہن اور روح کے درمیان ایک طاقتور اتحاد کو ممکن بنا دیتی ہے۔

تمرکز کا کلیدی عنصر موازنہ ۔ ۔ ۔ حرکت کے ذریعے مراقبہ ہے۔ یہ ہماری توانائی کے مقامات کے نمونوں کی مکمّل آگاہی ہے۔ توازن پیدا کرکے آپ کی کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرتا ہے۔موازنہ اندرونی ہم آہنگی کا مظہر ہے جس سے محبت کا شعلہ بھڑکتا ہے۔

 

تمرکز کے کلیدی عناصر

نظم و ضبط پر مبنی مشقوں کی مندرجۂ ذیل اقسام تمرکز کے لازمی عناصر ہیں:

موازنہ موازنہ عملی طرزِ نشست اور سست رفتار جسمانی حرکات کی مشقیں ہیں جو جسمِ انسانی کے ۱۳ اہم برقناطیسی مراکز میں توانائی کی روانی کو متحرّک، مرتکز اور متوازن بناتا ہے۔

ذہن کی صفائی ذہن کی صفائی ہمیں ہمارے خیالات کے اُن نمونوں سے، جن کے ہم عادی ہوچکے ہوتے ہیں، نجات دلانے، جذباتی ردِّعمل کو قابو کرنے، خود کو لمحۂ موجود میں حاضر رکھنے اور جسمانی اور ذہنی طور پرارتکازکی تیّاری کے قابل بناتی ہے۔

تنفس سانس کے آہنگ، دورانیے اور گہرائی پر مبنی تنفس کی مشقیں مناسب آکسیجن کو یقینی بنا کر، اہم طریقہاے عمل کو باضابطہ کرکے، اظہارِ ردِّعمل میں کمی لا کر پُرسکون اور شفابخش طریقِ عمل کو واقع ہونے کے قابل بناتی ہیں۔

گہرا سکون یہ مشق گہری تھکن اور جمع شدہ دباو کو ختم کرتی ہے اور ذہنی دباو کے لیے تریاق کا درجہ رکھتی ہے۔ اِس کے نتیجے میں بدن کی بحالی اور قوّت میں اضافہ ہوتا ہے۔

تخیّل انگیزی یہ مشق خود تنقیدی، منفی خیالات و حرکات کے نمونوں کی حوصلہ شکنی کرکے مثبت جذبات، تجربات اور محسوسات کی ہمّت افزائی کرتی ہے۔

ارتکاز یہ مشق مرکزی اعصابی نظام کی تربیت کرتی ہے، عادی خلل انگیز ذہنی سانچے توڑ دیتی ہے اور ہمیں کسی لیزرشعاع کی طرح خیالات کو ایک مرکز پر لانا سکھاتی ہے۔

تمرکز تمرکز مشقیں کانفرنسوں میں شامل کی جاتی ہیں اور ہماری محافلِ اعتکاف میں بنیادی تعلیمی تکنیک ہیں۔ تمرکز کلاسیں متعدّد صوفی مراکز میں جاری بنیادوں پر پیش کی جاتی ہیں۔

تمرکز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے :www.tamarkoz.org

 


|  واپس اوپر جائیے۔  |  اپنا صفحہ

©2008 Sufi Psychology Association®. All rights reserved.